جنرل حمید گل کی وفات سے طالبان اپنے ایک اہم ہاتھ سے محروم ہوگئے: امیر افغان طالبان ملا اختر منصور

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اگست 2015 22:54

جنرل حمید گل کی وفات سے طالبان اپنے ایک اہم ہاتھ سے محروم ہوگئے: امیر ..

کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) امیر افغان طالبان ملا اختر منصور کا کہناہے کہ جنرل حمید گل کی وفات سے طالبان اپنے ایک اہم ہاتھ سے محروم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی اردو اخبار کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائرڈ حمید گل کی وفات پر افغان طالبان کے امیر نے اہم ردعمل دیا ہے۔ ملا اختر منصور نے مرحوم حمید گل کے خاندان کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے اور ان کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل حمید گل کی وفات سے افغان طالبان اپنے ایک اہم ہاتھ سے محروم ہوگئے ہیں۔