کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا کارنامہ، مادر ملت فاطمہ جناح کے نام بل جاری کردیاگیا

بدھ 19 اگست 2015 23:26

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا کارنامہ، مادر ملت فاطمہ جناح کے نام ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا کارنامہ، مادر ملت فاطمہ جناح کے نام بل جاری کردیاگیا۔قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح نے واٹر بورڈ کا 380807 کا بل اداکرنا ہے۔فاطمہ جناح کے نام جاری ہونے والے بل قائد اعظم میوزیم کے پتے پر جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال بھی فاطمہ جناح کے نام 273020 روپے کا بل جاری ہوا تھا۔محترمہ فاطمہ جناح کا کنزیومر نمبر A0600390000 ہے۔واٹر بورڈ کے بل پر پتہ قائداعظم میوزیم کینٹ کا ہے۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق واٹر بورڈ نے بلنگ جاری کرنے کے محکمہ کو آؤٹ سورس کیا ہوا ہے۔ قائد اعظم ہاؤس قومی یادگار ہے ، ہم بل نہیں مانگ رہے۔بل جاری کرنا آؤٹ سورس کمپنی کی غلطی ہے۔جلد اس غلطی کو ٹھیک کر لیا جائے گا۔