دبئی کی معروف ٹیلی کام کمپنی اتصالات نے غیر ملکیوں کو کمپنی کے 20 فیصد سے زائد شئیرز خریدنے کی اجازت دے دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اگست 2015 00:14

دبئی کی معروف ٹیلی کام کمپنی اتصالات نے غیر ملکیوں کو کمپنی کے 20 فیصد ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) دبئی کی معروف ٹیلی کام کمپنی اتصالات نے غیر ملکیوں کو کمپنی کے 20 فیصد سے زائد شئیرز خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی کے معروف ٹیلی کام کمپنی اتصالات کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے غیر ملکیوں کو کمپنی کے 20 فیصد سے زائد شئیرز خریدنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے دبئی میں کام کررہی کمپنیاں بھی اتصالات کے شئیرز خرید سکیں گی۔ اس سے قبل غیر ملکیوں اور دبئی میں کام کررہی نجی کمپنیوں کو اتصالات کے شئیرز خریدنے کی اجازت نہیں تھی۔ یاد رہے کہ اتصالات اس وقت دنیاکی 500 بڑی کمپنیوں میں 140 ویں نمبر پر موجود ہے۔