کراچی : وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے، جوہری توانائی کے منصوبے کے ٹو کا افتتاح کریں گے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 10:58

کراچی : وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے، جوہری توانائی کے منصوبے ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف مختصر دورہ پر کراچی پہنچ گئے ہیں. کراچی پہنچنے پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا.

(جاری ہے)

وزیر اعظم کینپ ٹو پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ پارسی نمائندوں اور تاجر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے. وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجو دہیں. ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں وزیر اعظم کو کراچی کے امن و امان اور صوبے کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی.

متعلقہ عنوان :