عالمی نمبر 2 برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے آئس کریم بیچنے والے بن گئے

جمعرات 20 اگست 2015 11:05

عالمی نمبر 2 برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے آئس کریم بیچنے والے بن ..

سنسناٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اگست۔2015ء) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے آئس کریم بیچنا شروع کردی ۔ گذشتہ دنوں روجرز کپ فائنل میں نووک جوکووک کو زیر کرنے والے مرے اس وقت سنسناٹی اوپن کے لیے یہاں موجود ہیں ، عالمی نمبر 2 ٹینس سٹار نے ایک آئس کریم پارلر میں سیلز مین کا روپ دھارا سر پر وگ لگا کر اس کے اوپر کیپ رکھی اور عینک بھی لگائی لیکن اس کے باوجود ان کی اصل شکل زیادہ تبدیل دکھائی نہیں دے رہی تھی ۔

(جاری ہے)

اینڈی مرے نے اسی بہروپ کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں ۔