سپر کپ فٹبال ، بارسلونا کو ایتھلیٹک بیلباؤ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست

جمعرات 20 اگست 2015 11:32

سپر کپ فٹبال ، بارسلونا کو ایتھلیٹک بیلباؤ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اگست۔2015ء) سپین میں ہونے والے سپر کپ فٹبال میں بارسلونا کلب کو ایتھلیٹک بیلباؤ کی ٹیم نے 1-5 کی مجموعی شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ۔ سپر فٹبال کپ کے فائنل کی جنگ میں لائنل میسی کی ٹیم بارسلونا کا مقابلہ ایتھلیٹک بیلباؤ کیساتھ ہوا ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی پہلی لیگ میں 0-4 سے ہارنے والی بارسلونا کی ٹیم کو 5 گولز کے مارجن سے فتح درکار تھی جس کی بنیاد لائنل میسی نے پہلا گول سکور کر کے رکھ دی ، میچ کے دوران بارسلونا کے پلیئر جیرارڈ پیکے کو ریفری کیساتھ الجھنے کی سزا کے طور پر ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا جس وجہ سے مایہ ناز فٹبال کلب کی پرفارمنس بھی متاثر ہوئی اور مزید کوئی گول سکور نہ ہو سکا ۔

حریف ٹیم کے ایرٹز ایڈوریز نے کھیل کے آخری لمحات میں گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا اور یوں مجموعی برتری کی بنیاد پر ایتھلیٹک بیلباؤ نے 31 سال بعد ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی ۔