سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ راجر فیڈرر اور سیم کیوری نے اپنے میچز جیت لئے

جمعرات 20 اگست 2015 11:32

سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ راجر فیڈرر اور سیم کیوری نے اپنے میچز جیت ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)امریکہ میں جاری سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر اور امریکا کے سیم کیوری نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ امریکہ میں کھیلے گئے سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سوئٹزر لینڈ کے عالمی نمبر تین روجر فیڈرر اور سپین کے روبرٹو بوٹسٹا میدان میں اترے ۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر تین ٹینس پلیئر نے ہسپانوی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں فتح حاصل کی ۔ انہوں نے حریف کو 6-4اور 6-4سے ہرایا ۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں امریکہ کے سیم کیوری کا مقابلہ ہم وطن جان ازنر کیساتھ ہوا ۔ سیم کیوری نے یکطرفہ مقابلے کے بعد حریف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3اور 7-6سے شکست دی ۔