برطانیہ میں ہونے والی گھڑ دوڑ حیرت انگیز طور پر عریبین کوئین نے جیت لی

جمعرات 20 اگست 2015 11:37

برطانیہ میں ہونے والی گھڑ دوڑ حیرت انگیز طور پر عریبین کوئین نے جیت ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اگست۔2015ء) برطانیہ میں ہونے والی گھڑ دوڑ میں عریبین کوئین نامی گھوڑے نے کامیابی حاصل کر لی ۔ برطانیہ میں گھڑ دوڑ کے شاندار ایونٹ کا انعقاد ہوا ، ہزاروں کی تعداد میں مداح ریس دیکھنے کیلئے ٹریک پر پہنچے ۔

(جاری ہے)

جوکیز نے اپنے گھوڑوں کو ایونٹ میں جتوانے کیلئے بھرپور کوشش کی ۔ عریبین کوئین نامی گھوڑے نے ڈربی ریس کے فاتح گولڈن ہورن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ ریس میں دوسرا نمبر ایونٹ کے فیورٹ گولڈن ہورن کا رہا جبکہ دی گرے گیٹسبی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔