کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 11:39

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 اگست 2015 ء) : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.

(جاری ہے)

عدالت نے الطاف حسین کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے اے ٹی سی میں رپورٹ جمع کر وا دی. رپورٹ سول لائن تھانہ کی پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے. پولیس نے موقف دیا کہ الطاف حسین بیرون ملک مقیم ہے . لہٰذا انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا. واضح رہے کہ الطاف حسین کے خلاف آرمی چیف کے خلاف بیان دینے کے الزام میں متعدد مقدمات درج ہیں.