بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی ہے تو پھر فلمی پالیسی بھی بنانی چاہیے ‘ فلمسٹار شان

جمعرات 20 اگست 2015 11:56

بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی ہے تو پھر فلمی پالیسی بھی بنانی چاہیے ‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)لالی ووڈ اداکار شان نے کہا ہے کہ اگرحکومت نے بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی ہے تو پھر فلمی پالیسی بھی بنانی چاہیے ‘ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو اب لیپ ٹاپ سے آگے بڑھنا چاہیے ضروری نہیں کہ تمام نوجوان نسل پڑھائی میں ہی دلچسپی رکھتی ہو‘ سینما مالکان کو ایسی پالیسی ملنی چاہیے جس سے فلم انڈسٹری مزید ترقی کرے۔

شان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے صوبوں کے درمیان سرحدیں کھینچ لی ہیں جس کے باعث سال 2016ء میں فلم انڈسٹری کو بٹا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرانی اور نئی فلم انڈسٹری میں کوئی بڑا فرق نہیں ہیتاہم اگر لاہور اور کراچی کے لوگ مل کر فلمیں بنائیں تو چاند اور ستارہ بن جائیں گے۔