پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش بند ہونی چاہئے، اداکارہ صائمہ خان

جمعرات 20 اگست 2015 11:56

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش بند ہونی چاہئے، اداکارہ صائمہ خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش بند ہونی چاہیے ہمیں پاکستانی فلموں پر توجہ دینا ہو گی ‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری فلم انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے، حکومت کو اس کا بھی سختی سے نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کے آگے آنکھیں بچھا کر ان کی اپنے سینماؤں میں نمائش کروائی جا رہی ہے جبکہ پاکستانی فلموں کو سینما ہی میسر نہیں جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔