سینئر اداکار جوئیر اداکاروں کے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں، فلمسٹار مدھو

جمعرات 20 اگست 2015 12:04

سینئر اداکار جوئیر اداکاروں کے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں، فلمسٹار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)فلمسٹار مدھو نے کہا ہے کہ سینئر اداکار جوئیر اداکاروں کے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں‘نئے آنے والوں کو اپنے سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے ، خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مدھو کا کہنا تھا کہ انہوں اداکاری کے لئے سب سے پہلے اپنی ذات کی نفی کرکے ڈرامہ سکرپٹ کے مطابق اس کردار کو اس طریقے سے ادا کیا جائے جس سے حقیقت کی جھلک لگتی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے جو حالات ہو چکے ہیں ان کی بہتری کے لئے صرف دعا کی جا سکتی ہے۔