خواتین میک اپ کے علاوہ اپنا دفاع کرنا بھی سیکھیں‘ اکشے کمار

جمعرات 20 اگست 2015 12:04

خواتین میک اپ کے علاوہ اپنا دفاع کرنا بھی سیکھیں‘ اکشے کمار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کے سپراسٹار اکشے کمار نے کہا ہے عورتوں کو خود کی حفاظت کرنا آنا چاہیے کیوں کہ مرد عورتوں سے زیادہ کمزور اور ڈرپوک ہوتے ہیں۔ ایک بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے اکشے نے کہا کہ لڑکیوں کو صرف میک اپ کرنا ہی نہیں اپنا دفاع کرنا بھی آنا چاہیے کیونکہ آج کے دور میں یہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادتی برداشت کرکے خاموش رہنا ایک بڑی غلطی ہے اور اسے ختم کرنا چاہیے۔

اکشے کے مطابق جب مردوں کو کسی مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو وہ اپنی والدہ کو یاد کرتے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ عورت کمزور نہیں ہوتی۔ اکشے کا خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب بھی کوئی مرد ان پر حملہ کرتا ہے تو لڑکیاں جوابی وار نہیں کرتی بلکہ خاموش ہوجاتی ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ خاموش نہ ہوں اور مقابلہ کرنے کی کوشش کریں۔