نوشکا رانجن نے بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کیلئے ماڈلنگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 20 اگست 2015 12:22

نوشکا رانجن نے بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کیلئے ماڈلنگ چھوڑنے کا فیصلہ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) فلم ”ویڈنگ پلاوٴ“ سے بھارتی فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی مشہور ماڈل انوشکا رانجن نے بالی ووڈ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے ماڈلنگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ بالی ووڈ فلمساز ششی رانجن کی بیٹی انوشکا اپنے نئے کیریئر کے سلسلہ میں بہت پرجوش ہیں اور ان کی پہلی فلم ”ویڈنگ پلاوٴ“ 16 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انوشکا نے کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں ماڈلنگ اور اداکاری کو جاری رکھنا ان کے لیے بہت مشکل ہے اور وہ بالی ووڈ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے اس شعبے کو چھوڑ رہی ہیں۔ انوشکا رانجن کا کہناتھا ماڈلنگ اور اداکاری دونوں شوبز کے شعبے ہیں اور اپنی اپنی جگہ دونوں کی اہمیت ہے مگر میرے لیے یہ ممکن نہیں کہ بیک وقت دونوں کشتیوں میں سوار رہ سکوں اس لیے میں نے ماڈلنگ کو چھوڑ کر اداکاری پر اپنی بھر پور توجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔