ویسٹ انڈیز نے کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے کی تجویز کی حمایت کردی

جمعرات 20 اگست 2015 12:25

ویسٹ انڈیز نے کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے کی تجویز کی حمایت کردی

پورٹ آف اسپین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) ویسٹ انڈیز نے کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے کی تجویز کی حمایت کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون نے کہا کہ وہ ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کے اولمپکس میں کھیلے جانے کی حمایت کرتے ہیں اس سے عالمی ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا مگر اس کوشش کو بڑے ممالک کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ ان ممالک میں یہ کھیل نہیں کھیلا جاتاڈیو کیمرون نے کہا کہ پہلے کرکٹ کو پان امریکن گیمزکا حصہ بنانے کی کوشش کی جائے تاکہ وہاں کے لوگ کھیل سے اچھی طرح واقف ہوجائیں، اس کے بعد اسے اولمپکس کا حصہ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :