محمد آصف کا آئی سی سی کی جانب عائد کردہ پابندی ختم ہونیکا خیر مقدم

جمعرات 20 اگست 2015 12:25

محمد آصف کا آئی سی سی کی جانب عائد کردہ پابندی ختم ہونیکا خیر مقدم

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) محمد آصف نے آئی سی سی کی جانب عائد کردہ پابندی ختم ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد انکشافات سے بھرپور کتاب شائع کریں گے ‘پہلے جیسی کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرونگا اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ پابندی ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے جیسی کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کا اعتماد بحال کریں گے۔ محمد آصف نے کہاکہ وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ اسٹالینز کی نمائندگی بھی کریں گے۔محمدآصف کی اہلیہ نے کہا کہ پانچ سال کے مشکل وقت میں ہر موقع پر انہوں نے اپنے شوہر کا ساتھ دیا۔ پابندی کے دوران انہوں نے پریکٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اچھی پرفامنس کے ساتھ محمد آصف کی انٹرنیشنل کرکٹ میں جلد واپسی ہو گی۔محمد آصف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پرفامنس سے بہت جلد سلیکٹرز کو متاثر کر کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔