جون کے دوران کارپٹس، رگز اور میٹس کی برآمدات میں0.2 ملین ڈالر کمی ہوئی ،پی بی ایس

جمعرات 20 اگست 2015 12:40

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) جون2014ء کے مقابلہ میں جون2015ء کے دوران کارپٹس، رگز اور میٹس کی ملکی برآمدات میں0.2 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون2014ء کے دوران کارپٹس، رگز اور میٹس کی برآمدات سے7.6ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ رواں سال2015ء میں ماہ جون کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 7.4 ملین ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس طرح جون2014ء کے مقابلہ میں جون2015ء کے دوران کارپٹس، رگزاور میٹس کی برآمدات میں دو لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔