پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور پرائم منسٹر الیون کے مابین میچ میں گلابی گیند استعمال ہوگی

جمعرات 20 اگست 2015 12:58

پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور پرائم ..

سڈنی۔20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور پرائم منسٹر الیون کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ میں گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ میچ 23 اکتوبر کو منوکا، اوول میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پرائم منسٹر الیون کی کپتانی کے فرائض سابق مایہ ناز آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل ہسی انجام دیں گے جبکہ میچ میں کئی دوسرے آسٹریلوی کرکٹرز کی بھی شرکت متوقع ہے۔

مائیکل ہسی کا کہنا ہے آسٹریلوی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے ابھی تک گلابی گیند سے نہیں کھیلا اس لئے ان کھلاڑیوں کیلئے گلابی گیند سے ہم آہنگ ہونے کا بہترین موقع ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائے گا جس میں گلابی گیند استعمال کی جائے گی۔