کولمبو ٹیسٹ، بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، سنگاکارا الوداعی ٹیسٹ کھیل رہے ہیں

جمعرات 20 اگست 2015 13:01

کولمبو ٹیسٹ، بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، سنگاکارا الوداعی ٹیسٹ ..

کولمبو۔20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ دنیا کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز کمار سنگاکارا کا یہ کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہے، اس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارت نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، انجرڈ شیکھر دھون کی جگہ مرلی وجے کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے، ورن ایرن اور ہربھجن سنگھ کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ آل راؤنڈر سٹورٹ بنی اور فاسٹ باؤلر امیش یادیو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میزبان ٹیم سری لنکا نے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے، نوان پردیپ کی جگہ دشمانتھا چمیرا کو موقع دیا گیا ہے۔ سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔