ایمانداری کی شاندار مثال۔۔۔کیش مشین کی خرابی کے باوجود نیت خراب نہ ہوئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 13:11

ایمانداری کی شاندار مثال۔۔۔کیش مشین کی خرابی کے باوجود نیت خراب نہ ..

سعودی عرب(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء):حالیہ دور میں ہر انسان پیسے کی دوڑ میں ہے اور پیسے کے حصول کے لیے باگ دوڑ کر رہا ہے لیکن ایسے میں کچھ لوگ ابھی بھی ایسے ہیں جن کے لیے پیسے سے بڑھ کر اخلاقیات درجہ رکھتی ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال سعودی عرب میں دیکھنے کو ملی جب کیش مشین کی خرابی کے باوجود تین نو عمر لڑکوں نے پیسوں کی بجائے پیسوں کی حفاظت کو مقدم رکھا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق تین نو عمر نوجوان ایک کیش مشین کے قریب سے گزرے تو دیکھا کہ کیش مشین سے کارڈ کے بغیر ہی پیسے نکل رہے ہیں جس پر وہ کیش مشین کی حفاظت کے لیے وہیں کھڑے ہو گئے کہ اتنے میں ایک بزرگ شہری پیسے نکلوانے آئے، بزرگ شہری کو دیکھ کر نوجوانوں نے انہیں مشین کی خرابی سے متعلق آگاہ کیا جس پر سعودی شہری نے پولیس کو اطلاع دی اور ایمانداری پر تینوں نوجوانوں کو سراہا۔ پولیس نے متعلقہ بنک کو اطلاع دینے سے قبل ہی تمام پیسہ محفوظ کر لیا۔ تاہم ذرائع کے مطابق کہ تینوں سعودی نوجوانوں کو ان کی ایمانداری پر رواں ہفتے ہی انعام سے نوازا جائے گا۔