پرو چیلنج سائیکل ریس ، امریکہ کے برینٹ بوک والٹر کامیاب

جمعرات 20 اگست 2015 13:18

پرو چیلنج سائیکل ریس ، امریکہ کے برینٹ بوک والٹر کامیاب

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اگست۔2015ء) امریکا میں پرو چیلنج سائیکل ریس کی دوسری سٹیج میں میزبان ملک کے برینٹ بوک والٹر نے برتری حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرو چیلنج سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں دنیا بھر سے شامل شرکا نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، پرجوش رائڈرز نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب جان لگائی ، بی ایم سی ریسنگ ٹیم کے سائیکلسٹ برینٹ بوک والٹر نے کسی کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیتے ہوئے ریس کی دوسری سٹیج اپنے نام کی ۔ اس کامیابی کے بعد انہیں ریس میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے 16 منٹ اور 10 سیکنڈز کی برتری مل گئی ہے ۔ ایونٹ میں آسٹریلیا کے روہان ڈینس دوسرے جبکہ ہم وطن جوناتھن کلارک تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔