خیبر پختونخوا میں ناظمین اور نائب ناظمین کے انتخاب کا شیڈول جاری ،30 اگست کو پولنگ ہوگی

کونسل ممبران29 اگست کو حلف لیں گے،الیکشن کمیشن

جمعرات 20 اگست 2015 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں ناظمین اور نائب ناظمین کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے ،پولنگ30 اگست کو ہوگی، کونسل ممبران 29 اگست کو حلف لیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں ناظمین اور نائب ناظمین کے چناؤ کیلئے حتمی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے30 اگست کو پولنگ کرائی جائے گی ،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفسران کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں جس میں کہاگیا ہے کہ تمام انتخابی عمل 30اگست تک مکمل کیا جائے ،امید وار کسی بھی وقت30 اگست سے قبل کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،ریٹرننگ افسران امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گی،خیبر پختونخوا میں کونسل ممبران 29 اگست کو حلف لیں گے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران انتظامات کی ہدایت کردی ہے

متعلقہ عنوان :