اسلام آباد،سی ڈی اے کا رہائشی علاقوں میں تجارتی مراکزکیخلاف آپریشن تیزکرنیکا فیصلہ

جمعرات 20 اگست 2015 13:40

اسلام آباد اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء وفا قی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث مراکز سیل کرکے الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے ممبرانوائرنمنٹ مصطفین کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں شہریوں کیلئے تکلیف کا سبب ہیں، جس سے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال ہوتا ہے۔

مصطفین کاظمی کا کہنا تھا کہ مالک مکان سے رہائش کیلئے کرائے پرعمارت لی جاتی ہے، جسکے بعد وہاں کاروبار شروع کردیا جاتا ہے اس رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں روکنے کیلئے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے۔ جس پرعملدر آمد روکنے کیلئے کوئی دباوٴ قبول نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :