پی ایس او دو سال سے بورڈ آف مینجمنٹ کے بغیر چل رہا ہے،ترجمان کی تصدیق

جمعرات 20 اگست 2015 13:40

اسلام آباد اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ءوزارت پٹرولیم دوسال کا عرصہ گزرنے کے باوجود پی ایس او کا بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دے نہیں سکی اور ادارہ کے معاملات ایڈہاک بنیادوں پر فرد واحد کے سپرد کردئیے گئے ہیں۔آن لائن کو پی ایس او کی ترجمان نے کنفرم کیا ہے کہ پی ایس او بورڈ آف مینجمنٹ کے بغیر چل رہا ہے اور ادارہ کے معاملات ایگزیکٹو آفیسرز اور منیجنگ ڈائریکٹر کے سپرد ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف مینجمنٹ کے بغیر پی ایس او کے معاملات چلانا غیر قانونی اقدام ہے۔پی ایس او میں 6ارب کے غیر معیاری فرنس آئل اور21ارب روپے ایل این جی سکینڈل بھی سامنے آچکے ہیں،سیکرٹری پٹرولیم اور وزیر پٹرولیم پی ایس او کا بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دینے کی بجائے ایڈہاک بنیادوں پر چلانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ایس او کے معاملات دبئی میں ایک وفاقی وزیر کا بیٹا بیٹھ کر سنبھالے ہوئے ہے