بنگلہ دیش میں 5ملکی کرکٹ سیریز کیلئے پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کا کیمپ 25اگست کو لگایا جائیگا

جمعرات 20 اگست 2015 13:54

بنگلہ دیش میں 5ملکی کرکٹ سیریز کیلئے پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کا کیمپ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) بنگلہ دیش میں 5ملکی کرکٹ سیریز کیلئے پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کا کیمپ 25اگست کو لگایا جائیگا،تربیتی کیمپ 6روز جاری رہے گا ٹورنامنٹ میں پاکستان ڈس ایبل ٹیم اپنا پہلا میچ 3ستمبر کو افغانستان کیخلاف کھیلے گی ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ڈس ایبل کر کٹ کو متعارف کرانے کا سہرا پاکستان کے سر جاتا ہے۔

ڈھاکہ میں پاکستان سمیت پانچ ممالک بنگلہ دیش، بھارت، افغانستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے ایمبیسڈر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیس ایبل ٹیم کی پر فارمنس بہترین ہے۔

(جاری ہے)

اب پانچ قومی کر کٹ ٹورنامنٹ ہو رہا ہے توآئی سی سی کو چاہئے کہ ڈیس ایبل کر کٹ کا ورلڈ کپ بھی منعقد کیا جائے۔

ٹورنامنٹ کیلئے سولہ رکنی ٹیم منتخب کی گئی ہے جس میں چھ بیٹسمین، چار فاسٹ بالر، تین اسپنر اور تین آل روانڈر ہیں۔ ٹیم کی قیادت حسنین عالم کریں گے۔ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ڈیس ایبل کرکٹ ٹیم کا چھ روزہ تربیتی کیمپ پچیس اگست سے کراچی میں لگا یا جائے گا جبکہ پاکستان ڈس ایبل ٹیم اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف تین ستمبر کو ڈھاکہ میں کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :