اسلام آباد : دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس منسوخ ہو گئی۔ کشمیر سے متعلق پاکستان اپنے موقف پر ڈٹ گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 13:55

اسلام آباد : دولت مشترکہ پارلیمانی  کانفرنس منسوخ ہو گئی۔ کشمیر سے متعلق ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : دولت مشترکہ کانفرنس منسوخ کر دی گئی . تفصیلات کے مطابق 30اگست سے 8 ستمبر کے دوران کانفرنس ہونا تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے. ۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کو مدعو نہ کرنے پر ڈٹ گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا کہنا ہے کہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ جب تک کشمیر کاحل سامنے نہیں آ جاتا تب تک مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کو مدعو نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں ساڑھے پانچ سو افراد نے شرکت کرنا تھی۔ پا تاہم پاکستان نے دولت مشترکہ کانفرنس کی میزبانی کی قربانی دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کستان کشمیر پر کوئی اور فیصلہ یا لچک کے اظہار کو تیار نہیں۔ کشمیر نے خط میں اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔ ہم نے دولت مشترکہ لندن سیکرٹریٹ پر واضح کر دیا ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہےلہٰذا مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کو مدعو نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

وہ کشمیر کو بلانے اور میں نہ بلانے پر بضد ہوں. تاہم ان شرائط پر پاکستان میں کانفرنس نہیں ہو گی کیونکہ پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں کہ کشمیر کے معاملے پر کوئی اور فیصلہ کرے. ان کا کہنا تھا کہ سی پی اے ممالک کے خط کے جواب میں ایک تفصیلی خط لکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتا۔ اکتیس اگست یا یکم ستمبر کو نیویارک میں اسپیکر کانفرنس ہے۔ جس میں 188 ممالک کے اسپیکر اور وفود شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لندن اور جنیوا سمیت ہر دولت مشترکہ کانفرنس کے ہر فورم میں کشمیر کے معاملے کو اٹھایا جائے گا.

متعلقہ عنوان :