نوجوان بائیو اور نانو ٹیکنالوجی میں تحقیقی صلاحیتیں بڑھائیں ‘صدر مملکت ممنون حسین

جمعرات 20 اگست 2015 14:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نوجوان بائیو اور نانو ٹیکنالوجی میں تحقیقی صلاحیتیں بڑھائیں ‘ہمیں سٹیلائٹ لانچنگ کی طرف پیش قدمی کرنی ہے۔صدر مملکت انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئی کیو سٹیلائٹ کا آغاز ادارے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ‘آئی ایس ٹی کا شمار ملک کی 10بہترین جامعات میں ہوتا ہے جس نے مختصر عرصے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ۔

انسٹی ٹیوٹ میں خلائی تحقیق سے متعلق لیبارٹری کا قیام خوش آئند ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے علمی اور تحقیقی کام کی دنیا میں قدر کی جارہی ہے۔ سائنسی تحقیق کے قومی ادارے کے طور پر اہداف واضح ہونے چاہئیں ، صدر مملکت ممنون حسین نے کہاکہ ماضی میں قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں ، صدر ممنون حسین نے کہا اقتصادی راہداری سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔اقتصادی راہداری سے ملک میں معیشت کا پہیہ رواں ہوگا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے نہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے جس سے اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گی اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔صدر نے کہا کہ جہاز سازی کی صنعت بھی قائم کی جائے گی اور راہداری کے تحت توانائی کے متعدد منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :