اٹک خود کش حملے کی تحقیقا ت کرنے والی ٹیم نے زخمی ہونے والے 19 عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے

خود کش حملہ آور ایک تھا ‘ عمر 25 سے 27 سال کے درمیان تھی عینی شاہدین

جمعرات 20 اگست 2015 14:18

اٹک خود کش حملے کی تحقیقا ت کرنے والی ٹیم نے زخمی ہونے والے 19 عینی شاہدین ..

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) اٹک خود کش حملے کی تحقیقا ت کرنے والی ٹیم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے 19 عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں ، عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور ایک تھا ‘ عمر 25 سے 27 سال کے درمیان تھی۔صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 19 عینی شاہدین نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنے بیانات قلمبند کرا دیئے ہیں ذرائع کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ خود کش حملہ آور ایک تھا اور عمر 25 سے 27 سال کے درمیان تھی۔حملہ آور نے شجاع خانزادہ سے ہاتھ ملایا جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔

(جاری ہے)

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ فوری طور پر چھت زمین بوس ہوگئی۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس سے پہلے شجاع خانزادہ کے اہلخانہ کے بیانات بھی قلمبند کر چکی ہے ‘ اٹک حملے میں ملوث نیٹ ورک کے دو اہم ارکان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ رانا ثنا اللہ کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے گرفتار ملزموں سے لاہور میں مشترکہ ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں ‘ شجاع خانزادہ کی سیکورٹی پر مامور بارہ کمانڈوز کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :