سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ ، نوواک جوکووچ ، واورنکا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

جمعرات 20 اگست 2015 14:33

سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ ، نوواک جوکووچ ، واورنکا نے اپنے اپنے میچز جیت ..

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اگست۔2015ء) امریکہ میں جاری سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ اور سوئٹزر لینڈ کے سٹینسلاس واورینکا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سربیا کے عالمی نمبر 1 نوواک جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے بینوٹ پائر کیساتھ ہوا ۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر 1 ٹینس پلیئر نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف پلیئر کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔

انہوں نے فرانس کے کھلاڑی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے ہرایا ۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں سوئٹزرلینڈ کے سٹینسلاس واورینکا اور کروشیا کےبورنا چوریک میدان میں اترے ۔ دونوں مایہ ناز کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ سوئس ٹینس سٹار نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے کروشئین حریف کیخلاف 6-3 ، 6-7 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کی ۔