کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا۔ اہلیہ سے ملاقات بھی کر وا دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 14:40

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا۔ اہلیہ سے ملاقات ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا. تفصیلات کے مطابق لیاقت نیشنل اسپتال میں ایم کیو ایم کے زیر علاج رہنما رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا ہے اور ہوش میں آنے کے بعد رشید گوڈیل کی اہلیہ کی ان سے ملاقات بھی کروا دی گئی ہے. انہوں نے ہوش میں آتے ہی بیوی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا. ڈاکٹر جہانزیب مغل کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل نے مجھ سے بات کی ہے اور آسمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بچ گیا ہوں ، اور میں جانتا ہوں کہ میں اسپتال میں موجود ہوں.

متعلقہ عنوان :