آزمائش کا وقت گزر چکا،اب آسانیاں پیدا ہوں گی ، سلمان بٹ

جمعرات 20 اگست 2015 14:45

آزمائش کا وقت گزر چکا،اب آسانیاں پیدا ہوں گی ، سلمان بٹ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ میری آزمائش کا وقت گزر چکا ہے اور اب آسانیاں پیدا ہوں گی ، ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت ملی تو بہترین کارکردگی دکھاؤں گا،5سال کےدوران باقاعدگی سےپریکٹس کرتارہا ہوں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق تمام کھلاڑیوں کیلیے رول ماڈل ہیں ،کرکٹ میں حالات اورپوزیشنز بدلتی رہتی ہیں ،اپنی غلطیوں سےسیکھنا اور ہر کسی کو غلطیوں سے بچنا چاہیے ۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جو بھی شرائط ہیں پوری کرنے کےلیے تیار ہیں ، انہیں امید ہے کہ جلد پی سی بی کی جانب سے جلد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائیگی ۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے سلمان بٹ سے پانچ سال کی پابندی ختم کر دی ہے اور اب سابق کپتان 2 ستمبر سے ڈومیسٹک کرکٹ سمیت انٹرنیشنل کرکٹ بھی کھیل سکتے ہیں ۔