نئی مجوزہ آٹو پالیسی کی منظوری پر وفاقی وزراء کے درمیان اختلافات

جمعرات 20 اگست 2015 15:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) وفاقی وزراء کے درمیان نئی مجوزہ آٹو پالیسی کی منظوری پر اختلافات پیدا ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں شریک ہوئے جس کا ایجنڈا آٹو پالیسی تھا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر آصف نے ڈار کو آٹو پالیسی پر پیش رفت بارے قائل کرنے کے لئے تمام ممکن کوششیں کیں تاہم ڈار کی کسی بات سے قائل نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق باجوہ نے بھی آٹو پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں نئے سرمایہ کاروں کیلئے کوئی مراعات نہیں ہیں ۔