پاکستان کا کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر وفد کو بلانے کی شرط پر میزبانی سے دستبرداری کا اعلان

جمعرات 20 اگست 2015 15:37

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) ) پاکستان نے کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کے وفد کو بلانے کی شرط پر کانفرنس کی میزبانی سے دستبرداری کا اعلان کردیا‘ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ پر واضح کردیا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے ‘ کشمیر کے معاملے پر کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کریں گے‘ پارلیمانی ایسوسی ایشن پر واضح کردیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو کانفرنس میں مدعو کرنے پر اہم اس کانفرنس کی میزبانی نہیں کریں گے‘ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے پاکستان مسئلہ کشمیر کا معاملہ دولت مشترکہ کے ہر فورم پر اٹھائے گا۔

وہ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی پاکستان میں ہونے والی کانفرنس کیلئے ہم نے 177 ممالک کو دعوت نامے بھیجے تھے جن میں 121ممالک کے 465 وفود نے کانفرنس میں شرکت کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن سیکرٹری نے مجھے فوج کیا اور مقبوضہ کشمیر کے وفد کو دعوت دینے کا کہا اور میں نے ان پر واضح کردیا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی ہیں اس لئے ہم انکو مدعو نہیں کرسکتے۔

ایاز صادق نے کہا کہ اس حوالے سے بنگلہ دیش کی سپیکر نے بھی مجھے فون کیا مگر میں نے انہیں بھی اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ہم نے اپنا موقف پیش کیا مگر اجلاس کے اختتام تک ہمیں مقبوضہ کشمیر کو مدعو کرنے پر زور دیا جاتا رہا۔

متعلقہ عنوان :