پی اے آر سی اور جی سی ڈبلیو یو کے درمیان یادداشتی معاہدے پر دستخط
جمعرات 20 اگست 2015 15:40
اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ برائے طالبات )جی سی ڈبلیو یو) نے سائنس اور تعلیم کی ترقی کے لئے ایک یادداشتی معاندے پر دستخط کئے جس کے تحت دونوں ادارے ملک میں سائنسی تحقیق اور ترقی کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ یادداشتی معاہدے پر سیکرٹری پی اے آر سی ڈاکٹر منیر احمد ا ور وائس چانسلر جی سی ڈبلیو یو ، ڈاکٹر فرحت سلیمی نے نے اپنے اداریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کیے۔
اس موقع پر چئیرمین پی اے آر سی ، ڈاکٹر افتخار احمد ، رجسٹرار PIASA ، ڈاکٹر احسان اختر، پی اے آر سی کے ڈائریکٹرز ،سردار غلام مصطفی، آصف مسعود، ڈاکٹر فلک ناز اور ڈاکٹر خالد فاروق موجود تھے۔(جاری ہے)
معاہدے کی رو سے دونوں ادارے قومی مفاد کی خاطر تجربات، ہنر ، تعلیم و سائنس کے شعبے میں ترقی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔دونوں ادارے باہمی اشتراک سے ایم ایس اور پی ایچ ڈی سکالر،طلباء کو سپروائز کریں گے اور تجربات اور تحقیق پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں گے۔
اسکے علاوہ مزید آگاہی کے لیے کانفرنسز، سیمینارز، سمپوزئیم اور ورکشاپ بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد کیے جائیں گے۔ دونوں اداروں کی ایک دوسرے کی لائبریری ، لیبارٹریز ، علم اور ڈیٹا تک رسائی ہو گی اور اسکے علاوہ سائنسی معلومات ، تحقیقی مواد اور انٹرنشپ کا بھی تبادلہ کیا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق جی سی ڈبلیو یو کے انٹرنیز کو انکے پراجیکٹس کے لیے پی اے آر سی کی لیبارٹریز میں سہولیات مہیا کی جائیں گی جبکہ یونیورسٹی پی اے آر سی کے سائنسدانوں کو سیالکوٹ میں تحقیقی کام کرنے میں مدد دے گی۔ دونوں ادارے تجرباتی مواد کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کے لئے ان کو ایک دوسرے کے تعاون سے ملکی اور غیر ملکی سطح پر شائع کرنے کے لئے تعاون کریں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.