فائرنگ کے ملزمان کے چہرے نہیں دیکھ سکی، اہلیہ رشید گوڈیل

جمعرات 20 اگست 2015 15:42

فائرنگ کے ملزمان کے چہرے نہیں دیکھ سکی، اہلیہ رشید گوڈیل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست2015ء) کراچی میں ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے رشید گوڈیل کی بیوی سے بیان لے لیا ہے ، رشید گوڈیل کی اہلیہ نےاپنے بیان میں کہاکہ فائرنگ کی آواز سن کر میں گھبرا کر نیچے ہوگئی تھی،گاڑی کےشیشے کالے ہونے کے باعث ملزمان کی شکل نہیں دیکھ سکی،فائرنگ کے بعد جب اٹھ کر دیکھا تو رشیدگوڈیل کو گولیاں لگ چکی تھیں۔موٹرسائیکل چلانے والے ملزم نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :