لاہور : خادم پنجاب کا قابل تعریف اقدام ، ’سوال۔۔شہباز شریف سے‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 15:47

لاہور : خادم پنجاب کا قابل تعریف اقدام ، ’سوال۔۔شہباز شریف سے‘

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے خادم پنجاب ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایک نہایت قابل تعریف اقدام اٹھایا ہے. تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے ”سوال..شہباز شریف سے“ کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کوئی بھی شہری براہ راست وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپنا مسئلہ بیان کر سکے گا. اپنے فیس بل کے آفیشل پیج پر دئے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر دئے گئے فیڈ بیک کو سراہتا ہوں.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں نے براہ راست عوام سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اپنے شہر ، تحصیل یا ضلع سے متعلق کسی بھی مسائل کو رپورٹ کرنے کے لئے عوام براہ راست اپنا مسئلہ مجھے بتا سکتے ہیں جس کا جواب میں خود اتوار کی شام کو بذریعہ ویڈیو عوام کو دوں گا. وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام شہر، اضلاع اور تحصیل سے متعلق بڑے مسائل کو اجاگر کریں اور مزید بہتری کے لیے اپنی تجاویز کا بھی بر ملا اظہار کریں. تاکہ عوام کے مسائل مزید موثر انداز میں حل کیے جائیں.

متعلقہ عنوان :