پاکستان پر اقتصادی پابندیوں کے دوران سعودی عرب نے بھرپور ساتھ دیا‘شجاعت حسین ،پرویزالٰہی کی سعودی سفیر سے ملاقات
جمعرات 20 اگست 2015 16:06
اسلام آباد/ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عزت مآب عبد اللہ زہرانی سے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات، موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
مسلم لیگی قائدین نے پاکستان کیلئے سعودی فرمانرواؤں، شاہی خاندان اور عوام کے اقدامات و جذبات کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر دلی تشکر کا اظہار کیا کہ انہوں نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کی دل کھول کر امداد و حمایت کی ہے اور ایک وقت میں جب پاکستان کو اقتصادی پابندیوں کا سامنا تھا تو سعودی عرب نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام میں اٹوٹ برادرانہ رشتے ہیں جنہیں ہر پاکستانی نہایت احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ہماری دو جنگوں کے علاوہ زلزلہ ہو یا کوئی اور آفت، سعودی عرب نے ہماری بھرپور حمایت و امداد کی جبکہ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے لیے سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے اور ہمیں وہاں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش ہے اور ہماری جماعت نے یمن کے تنازعہ میں پاک فوج کو فوری طور پر حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے بھیجنے پر زور دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.