Live Updates

وفاقی حکومت سانحہ اٹک کے زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے ، وقت آگیا ہے کہ اب کسی دہشتگرد کو نہ بخشا جائے ، پہلی دفعہ لگ رہا ہے کہ اب دہشتگردوں کو بخشا نہیں جائے گا ، طالبان میں کچھ ایسے گروپ بھی ہیں جو بات چیت چاہتے ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شجاع خانزادہ کے بیٹے سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اگست 2015 16:10

وفاقی حکومت سانحہ اٹک کے زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے ، وقت ..

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت سانحہ اٹک کے زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے ، وقت آگیا ہے کہ اب کسی دہشتگرد کو نہ بخشا جائے ، پہلی دفعہ لگ رہا ہے کہ اب دہشتگردوں کو بخشا نہیں جائے گا ، طالبان میں کچھ ایسے گروپ بھی ہیں جو بات چیت چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اٹک میں کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہید کے بیٹے سے والد کے انتقال پر تعزیت کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شجاع خانزادہ پر حملے سے بہت دکھ پہنچا ، وفاقی حکومت اٹک سانحہ کے زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے ۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب کسی دہشتگرد کو نہ بخشا جائے ۔ عمران خان نے کہا کہ شجاع خانزادہ مخلص پاکستانی تھے ، ان کے بیٹے نے بتایا ہے کہ شجاع خانزادہ کے ڈرائیور کا برا حال ہے ، دھماکہ ہوتا ہے اس کے بعد ہم متاثرہ لوگوں کو بھول جاتے ہیں ، پہلی بار نظر آرہا ہے کہ اب کسی دہشتگرد کو بخشا نہیں جائے گا ، قوم فیصلہ کر بیٹھی ہے کہ دہشتگردی کو ختم کرکے ملک کو آگے لے کر جانا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ طالبان میں کچھ ایسے گروپ بھی ہیں جو بات چیت بھی چاہتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :