”باجی راؤ مستانی“ میں مراٹھا جنگجو کا کردار باعث فخر ہے،رنویر سنگھ

جمعرات 20 اگست 2015 16:17

”باجی راؤ مستانی“ میں مراٹھا جنگجو کا کردار باعث فخر ہے،رنویر سنگھ

ممبئی ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ فلم”باجی راؤ مستانی“ میں مراٹھا جنگجو پیشوا باجی راؤ کا کردار ادا کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے۔ بالی وڈ اداکار رنویرسنگھ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم ”باجی راؤ مستانی“ میں 18ویں صدی کے مراٹھا جنگجو پیشوا باجی راؤ کا کردار ادا کرنا ان کیلئے فخر کی بات ہے۔

(جاری ہے)

یہ تاریخی پس منظرکی فلم ہے جس کی ہدایات سنجے لیلہٰ بنسالی نے دی ہیں۔ اداکار نے کہا کہ انہوں نے اس سے قبل کسی فلم میں ایکشن مناظر عکسبند نہیں کرائے، یہ پہلی فلم ہے جس میں وہ ایکشن کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ وہ یہ کردار ادا کرتے ہوئے بے حد انجوائے کررہے ہیں۔ انہوں نے ابھی سے فلم”باجی راؤمستانی“ کی سوشل ویب سائٹ کے ذریعہ تشہیر شروع کردی ہے۔ فلم کی دیگرکاسٹ میں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں۔ فلم18 دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔