”کٹی بٹی“ رومانوی تھرلر فلم ہے،کنگنا رناوت

جمعرات 20 اگست 2015 16:17

”کٹی بٹی“ رومانوی تھرلر فلم ہے،کنگنا رناوت

ممبئی ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ”کٹی بٹی“ رومانوی تھرلر فلم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ان کی نئی فلم ”کٹی بٹی“ رومانوی طرز کی تھرلر فلم ہے۔ فلم کی کہانی تجسس سے بھری ہے جو یقیناً مداحوں کی توجہ حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک لڑکے اورلڑکی کی ہے جو محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں پھر اچانک سے لڑکی غائب ہوجاتی ہے۔

اس کو ڈھونڈنے کیلئے لڑکا جتنے جتن کرتا ہے وہ فلم دیکھنے والاہی جانتا ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ فلم کے مختصر ٹریلر پر مداحوں کا اچھا ردعمل ہے۔ فلم کی ہدایات نکھیل ادوانی نے دی ہیں۔ فلم میں عمران خان ان کے ہیرو کے کردار میں جلوہ گر ہونگے۔ فلم18 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔