شجاع خانزادہ کی خالی ہونیوالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں (ن)لیگ کے امیدوار کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان

جمعرات 20 اگست 2015 16:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پنجاب کے شہید وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے ملک کی دو بڑی جماعتوں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے اس نشست پر اپنے امیدوار کھڑے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی سے پی پی 16 اٹک کی نشست خالی ہونے کی باضابطہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اس نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا جائیگا ۔