کراچی : رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ، متحدہ نے احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 17:32

کراچی : رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ، متحدہ نے احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کے خلاف ایم کیو ایم نے احتجاج کا اعلان کیا ہے. ذرائع کے مطابق آئندہ کل متحدہ سہ پہر 3 بجے پریس کلب کے باہر احتجاج کرے گی.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں رشید گوڈیل کو 5 گولیاں لگی تھیں تاہم بر وقت طبی امداد کی بدولت رشید گوڈیل کی زندگی بچا لی گئی. ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز رشید گوڈیل کی صحت کے حوالے سے اہم ہیں.

متعلقہ عنوان :