ریحام خان نے فلم جانان کی مکمل کاسٹ کا اعلان کردیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 20 اگست 2015 17:33

ریحام خان نے فلم جانان کی مکمل کاسٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’جانان‘ کی مکمل کاسٹ کا اعلان کردیا ہے۔ جانان پختون گھرانے پر بننے والی رومانوی فلم ہے جس کی کہانی عثمان خالد بٹ نے لکھی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں بلال اشرف، آرمینہ خان اور علی رحمان خان شامل ہیں۔ فلم جانان میں پاکستان کی ثقافت، خوبصورتی، اور وطن کے کئی خوشگوار پہلوؤں کو اجاگر کیا جائیگا جبکہ فلم کی عکس بندی شمالی علاقوں میں کی جائیگی۔ اظفر جعفری کی ہدایتکاری اور ریحام خان اور عمران رضا کاظمی کی سرمایہ کاری میں بننے والی فلم جنان اگلے سال ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :