خواہش ہے تیرے نام کا سیکوئل بناؤں، ستیش کوشک

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 20 اگست 2015 17:33

خواہش ہے تیرے نام کا سیکوئل بناؤں، ستیش کوشک

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) بالی ووڈ ڈائریکٹر ستیش کوشک نے فلم تیرے نام کا سیکوئل بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دبنگ خان تیار ہو جائیں تو تیرے نام ٹو تخلیق کرونگا ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بارہ برس قبل سلمان خان کی فلم تیرے نام نے بہت زبردست بزنس کیا تھا ۔

(جاری ہے)

فلم کی دل دکھاتی کہانی نے جہاں پرستاروں کو جذباتی کیا وہیں غم سے چور گانوں نے بھی رلا دیا۔ فلمی حلقوں میں سلمان خان اور بھومیکا چاولہ کی فلم تیرے نام کا سیکوئل بنائے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ فلم تیرے نام کے ڈائریکٹرستیش کوشک نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اگر سلمان تیار ہوجائیں تو وہ تیرے نام ٹو تخلیق کرینگے۔