مہیش بھٹ نے عاشقی تھری بنانے کا اعلان کردیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 20 اگست 2015 17:40

مہیش بھٹ نے عاشقی تھری بنانے کا اعلان کردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)بالی ووڈ فلم ساز مہیش بھٹ نے عاشقی سیریز کی دو فلموں کی کامیابی کے بعد عاشقی تھری بنانے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اس بار فلم میں ریتھک روشن عاشق کے روپ میں جلوہ گر ہونگے،فلم عاشقی تھری میں بھی دو پیار کرنیوالوں کی کہانی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا جائیگا،اس سے پہلے 2013میں عاشقی ٹو ریلیز ہوئی جو سال کی بہترین فلموں میں سے ایک قرار پائی تھی،جبکہ 1990ء میں فلم عاشقی نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے تھے ۔فلمساز مہیش بھٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ عاشقی تھری اس سلسلے کی سب سے کامیاب فلم ہو گی۔