پاکستانی پلیئر اوشنا سہیل آئی ٹی ایف پرو سرکٹ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 20 اگست 2015 18:00

پاکستانی پلیئر اوشنا سہیل آئی ٹی ایف پرو سرکٹ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ..

شرم الشیخ ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) سٹار پاکستانی پلیئر اوشنا سہیل آئی ٹی ایف پرو سرکٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز ایونٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ پاک بھارت جوڑی نے زمبابوے اور آسٹریلیا کی کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1 سیٹس سے شکست دی۔

(جاری ہے)

شرم الشیخ، مصر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں پاکستان کی اوشنا سہیل اور ان کی بھارتی جوڑی دار روشمی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کی والیریا اور ان کی آسٹریلین جوڑی دار الیگزینڈرا کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 3-6 اور 10-7 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :