نرسنگ مقدس پیشہ ہے، پاکستان کو کوالیفائیڈ نرسز کی ضرورت ہے، وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم کا نرسنگ سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 20 اگست 2015 18:08

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ نرسنگ مقدس پیشہ ہے اور نرسسز کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ پاکستان کو کوالیفائیڈ نرسز کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات نرسنگ سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سیکرٹری کیڈ خالد حنیف، ایڈیشنل سیکرٹری قیصر مجید اور وزارت کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

انہوں نے نرسنگ سکول کے منصوبے کا آغاز 2010ء میں کیا جس پر 40 ملین روپے کی لاگت آئی ہے، اس سکول میں 100 نرسز ڈپلومہ کر سکیں گی، بعد میں اس سکول کو کالج کا درجہ دیدیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میرے دور میں سکول تیار ہوا ہے اور اس کے افتتاح پر بے حد خوش ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نرسنگ بہت مقدس پیشہ ہے، ہمارے ملک میں کوالیفائیڈ نرسز کی ضرورت ہے کیونکہ ڈاکٹر کے علاج کے بعد مریض کا زیادہ خیال رکھنا نرسز کا کام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نرسز سکول کو اپ گریڈ کر کے اسے بہت جلد کالج کا درجہ دیدیا جائے گا۔ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا کہ پمز ہسپتال کو آپس میں جوڑنے کے حوالے سے کمیٹی بنا دی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میں خود پولی کلینک ہسپتال کا مریض رہ چکا ہوں، میں اس ہسپتال کی توسیع پر توجہ دوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہیلتھ الاؤنس کو منجمند کرنے کا فیصلہ وزارت خزانہ کا ہے، معاملہ کو اٹھایا گیا ہے، امید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :