کراچی : افسوس وزیر اعظم نواز شریف ہمارے سوالوں کا جواب دئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا وزیر اعظم سے شکوہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 18:11

کراچی : افسوس وزیر اعظم نواز شریف ہمارے سوالوں کا جواب دئے بغیر ہی واپس ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس...وزیر اعظم دورہ کراچی کے دوران ہمارے سوالوں کا جواب دئے بغیر ہی واپس چلے گئے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آئین کے تحت ایک رجسٹرڈ جماعت ہے، الطاف حسین کے براہ راست تقاریر پر غیر اعلانیہ پابندی لگائی گئی، الطاف حسین پر عائد کی گئی پابندی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس سندھ کے شہری علاقوں کا 80 فیصد مینڈیٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں آئین کی بالا دستی کو قائم کیا جائے۔ فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کے براہ راست پر خطاب پر عائد کی گئی پابندی کو ہر عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو جبری لا پتہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی ادارے ہی قانون کی نفی کریں تو انصاف کے سوالی کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں؟؟؟