پنجاب حکومت کا طالبعلموں کی جسمانی صحت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کافیصلہ

سکول کونسلز سرکاری سکولوں میں پارٹ ٹائم کوچز بھرتی کرنے کی اجازت دیدی

جمعرات 20 اگست 2015 18:17

پنجاب حکومت کا طالبعلموں کی جسمانی صحت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پنجاب حکومت نے طالبعلموں کی جسمانی صحت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ سکول کونسلز سرکاری سکولوں میں پارٹ ٹائم کوچز بھرتی کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں درج ہے کہ حکومت نے سکول کونسلز رولز (2007) ترمیم کے تحت سکولوں کو اختیارات ہیں کہ وہ پارٹ ٹائم کوچز بھرتی کرسکتے ہیں اس حوالے سے میٹرک تا بی اے تک کے امیدواروں کو اس حوالے سے بھرتی کیا جائے۔ میٹرک تک والے کو5ہزار‘ ایف اے والے کو6ہزار جبکہ بی اے اور بی ایس سی والے امیدوارو کو7ہزار روپے اعزازیہ دیا جائیگا اور یہ امیدوار پارٹ ٹائم کوچز کہلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :