قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بعض ترامیم کے ساتھ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2015ء اتفاق رائے سے منظور کرلیا، نیشنل کمیشن آف چائلڈ رائٹس بل کی بھی منظوری ، قومی احتساب آرڈیننس ترمیمی بل 2015 موخر

جمعرات 20 اگست 2015 18:50

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بعض ترامیم کے ساتھ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2015ء اتفاق رائے سے منظور کرلیا جبکہ نیشنل کمیشن آف چائلڈ رائٹس بل بغیر کسی ترمیم کے منظور کرلیا گیا ، قومی احتساب آرڈیننس ترمیمی بل 2015ء آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا ۔ جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک کی زیر صدارت یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان افتخار احمد چیمہ ، چوہدری محمد اشرف معین وٹو ، کرن حیدر ، سید نوید قمر ، انجینئر علی حمد ایڈووکیٹ ، منزہ حسن ، عائشہ رضا ، ممتاز احمد تارڑ ، آسیہ ناز تنولی سمیت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حکومت کی طرف سے منظوری کیلئے پیش کیے گئے ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2015ء پر طویل غور و غوض اور بحث مباحثے کے بعد بل کی شق وار منظوری دی گئی ، شق وار منظوری کے دوران بل میں متعدد ترامیم بھی منظور کرلیں ۔ قومی کمیشن برائے چائلڈ رائٹس کا بل بغیر کسی ترمیم کے منظور کرلیا گیا ۔ کمیٹی نے قومی احتساب آرڈیننس ترمیمی بل 2015 آئندہ اجلاس تک موخر کردیا ۔ یہ بل پیپلزپارٹی کے ایاز سومرو نے پیش کیا تھا

متعلقہ عنوان :